انجمن فلاح و بہبود لودھی برادران

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: انجمن فلاح و بہبود لودھی کے چیٸرمین ناصر لودھی نے کہا کہ لودھی برادری متحد و منظم ہوگٸی ہے ہر سطح پر انکے مساٸل حل کرینگے یہ باتیں انہوں نے انجمن فلاح و بہبود لودھی برادران کراچی کی جانب سے امیر حمزہ بینکیوٹ سیکٹر 11 اے نارتھ کراچی میں کنونشن کے انعقاد کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر اخلاق احمد لودھی نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ انجمن فلاح برادری کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات لائف ممبران کے سرٹیفیکٹ اور شیلڈ تقسیم کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری نیٸر لودھی نے گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی بھی پیش کی۔ لودھی برادری کی اکثریت نے کنونشن میں شرکت کی۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک اور اللہ باری تعالی کی حمد سے کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رئیس لودھی اور خالد پرویز لودھی نے ادا کیے اس موقع پر انیسں خان لودھی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!