خواتین پر تشدد کے واقعات: سندھ ویمن ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 میں تعاون پر اتفاق

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں چیف آپریٹنگ آفیسر و ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، جی بی وی ڈیسک انچارج و فوکل پرسن عائشہ اور ایمرجنسی آفیسر روشن علی مہیسر شامل تھے۔

ہیلپ لائن انٹیگریشن پر گفتگو

ملاقات میں محکمہ ترقیِ نسواں اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے درمیان ہیلپ لائن انٹیگریشن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گھریلو اور صنفی تشدد کا شکار خواتین کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔

شرکا نے متاثرہ خواتین کی مؤثر اور بروقت مدد کے لیے حوالہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے دونوں اداروں کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر بریفنگ

وفد نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے مختلف آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے شاہینہ شیر علی کو سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!