پاک بحریہ نے مزارِ اقبال پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاک بحریہ نے شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال لاہور میں گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 9 نومبر کو مزارِ اقبال پر تبدیلیٔ گارڈ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان رینجرز پنجاب سے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

بعدازاں مہمانِ خصوصی کموڈور مصباح الامین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں سول و ملٹری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!