...

کراچی: مومن آباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مومن آباد پولیس نے فرید کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حماد بٹ ولد رضوان بٹ کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم مطلوب ملزمان کی فہرست اور آئی آر میں بھی شامل تھا۔

اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی برآمد

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق پولیس کارروائی اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.