کراچی کے ضلع کورنگی میں پولیس نے مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔
کورنگی پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی تھانہ کورنگی کی پولیس نے کی۔ پولیس نے موقع سے 6 موبائل فون اور 12 ہزار روپے نقد بھی برآمد کیے۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ نمبر 490/26 درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 294، 509 اور 34 شامل کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایس آئی او کورنگی کے حوالے کردیا گیا ہے۔