کراچی میں بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، ساڑھے 6 کلو ہیروئن برآمد

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

سندھی زبان کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق کارروائی پاکستان بازار کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ایس آئی یو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم نے ملزم محمد ارمان ولد محمد نظام کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 6 کلو 500 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی، جسے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق بدنام زمانہ منشیات فروش حکمت گل کے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے ہے، جو بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے منشیات کراچی منتقل کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم بلوچستان سے لائی گئی ہیروئن کراچی میں مختلف افراد تک پہنچانے جا رہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

One thought on “کراچی میں بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، ساڑھے 6 کلو ہیروئن برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!