کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی فارن کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں ایرانی ریال برآمد

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقد رقم اور کروڑوں مالیت کے ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے۔

کراچی میں بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، ساڑھے 6 کلو ہیروئن برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون Muntazir Mehdi کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی نگرانی میں کھارادر کراچی میں کی گئی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم محمد حنیف ولد عمر فاروق کو گرفتار کیا گیا، جو غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 37 لاکھ روپے نقد رقم اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد ہوئے، جبکہ مختلف موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اسٹیٹ بینک کی اجازت اور لائسنس کے بغیر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 02/2026 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی فارن کرنسی کاروبار، حوالہ ہنڈی اور معیشت دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!