سندھی زبان کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ

کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت Syed Zulfiqar Ali Shah سے سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیر مہرانی نے ملاقات کی، جس میں سندھی زبان کے فروغ، ادبی سرگرمیوں اور ادارے کی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 20 افسران کے تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شیر مہرانی نے صوبائی وزیر کو سندھ لینگویج اتھارٹی کی موجودہ کارکردگی، جاری منصوبوں اور سندھی زبان و ادب کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

فریقین کے درمیان میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں سندھی لینگویج اتھارٹی کے دفاتر قائم کرنے کی تجویز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھ لینگویج اتھارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ سندھی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی زبان سندھ کی شناخت، تہذیب اور تاریخی ورثہ ہے، جس کے تحفظ اور ترویج کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھی لینگویج اتھارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو سندھی زبان اور ادب سے جوڑا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق، ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے سندھی زبان کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

2 thoughts on “سندھی زبان کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!