کراچی: گلشنِ اقبال میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک حادثہ

گلشنِ اقبال میں مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتار مال بردار ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی گلشن شوکت رضا نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا۔

انہوں نے زخمی شہریوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹرک ڈرائیور گرفتار

پولیس نے حادثے میں ملوث مال بردار ٹرک تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!