محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 20 افسران کے تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ Asif Hyder Shah نے محکمہ تعلیم کے گریڈ 20 کے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر تنویر احمد کو ترقی کے بعد سینئر پرنسپل (BS-20) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول خانپور، ضلع شکارپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح امتیاز حسین انڑ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سینٹرل کراچی کے عہدے سے تبدیل کرکے سینئر پرنسپل (BS-20) گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول چھٹو چنڈ، ضلع ٹھٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر اسد علی کو ترقی دے کر سینئر پرنسپل (BS-20) گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول پیر بادل شیر، ضلع خیرپور تعینات کر دیا گیا۔

جبکہ انعام اللہ منگی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر/پرنسپل نوڈیرو کے عہدے سے تبدیل کرکے سینئر پرنسپل (BS-20) گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول لاشاری، ضلع لاڑکانہ مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد تعلیمی اداروں میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور تدریسی معیار کو بہتر کرنا ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 14 at 7.33.23 PM WhatsApp Image 2026 05 14 at 7.33.24 PM

One thought on “محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 20 افسران کے تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!