گورنر سندھ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

کراچی: گورنر سندھ Syed Muhammad Nihal Hashmi سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی فلاح، شفافیت اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سندھی زبان کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ

ملاقات کے دوران وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ انشورنس سے متعلق شکایات کے بروقت اور شفاف حل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وفاقی انشورنس محتسب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی میں ادارے کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور اداروں پر عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے بین الادارہ تعاون انتہائی ضروری ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ شہریوں کو آسان اور فوری ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے گورنر سندھ کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

One thought on “گورنر سندھ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!