کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے تھانہ موچکو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملین روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرلی، جبکہ ترسیل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی: نیپئر پولیس کی کارروائی، آدھا کلو سے زائد ویڈ برآمد، عادی منشیات فروش گرفتار
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو کی سربراہی میں چوکی انچارج مشرف کالونی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ انجام دی۔
پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ چھالیہ چار موٹر سائیکلوں پر لوڈ کرکے حب چوکی سے کراچی منتقل کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکلوں کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں 972 بنڈلز پر مشتمل 11 ہزار 664 پیکٹ/ڈبے نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران عنایت اللہ، علی حیدر، امیر الدین اور ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں دفعہ 54 ضابطہ فوجداری کے تحت حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے برآمد شدہ چھالیہ کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت قبضے میں لے لیا، جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مال اور موٹر سائیکلیں کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔
کیماڑی پولیس کے مطابق اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Hi, this weekend is pleasant designed for me, as this point in time
i am reading this great educational article here at my home.