مچھر کالونی میں ڈاکس پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا کی فروشی اور سپلائی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں آئل فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارشد ولد امان گل کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں غیر قانونی طور پر گٹکا ماوا کی فروخت اور ترسیل میں سرگرم تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 120 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں، جو مبینہ طور پر فروخت کے لیے تیار رکھی گئی تھیں۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 200/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہری صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

2 thoughts on “مچھر کالونی میں ڈاکس پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!