کراچی: ضلع ملیر کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مچھر کالونی میں ڈاکس پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان اور راحت کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مختلف خفیہ مقامات پر منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 435 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروختگی سے حاصل شدہ نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات کی غیر قانونی ترسیل میں سرگرم تھے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

