ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو بوسٹر مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر علی ذوالفقار میمن کا افتتاح

کراچی: ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے ایس ایس پی ویسٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی پولیو بوسٹر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

مچھر کالونی میں ڈاکس پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

افتتاحی تقریب ایک نجی اسکول میں منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک (بوسٹر ڈوز) پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ، ای او سی آفیسر ڈاکٹر کیلاش، محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کو پولیو فری بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات نہایت اہم ہیں اور اس سلسلے میں والدین کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 4 سے 10 سال کی عمر کا کوئی بھی بچہ بوسٹر ڈوز سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی ویسٹ سے ملاقات میں ہدایت کی کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور حساس علاقوں تک رسائی کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ویسٹ کی 15 یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر اور مقررہ مراکز پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک فراہم کریں گی۔

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو بوسٹر مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر علی ذوالفقار میمن کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!