“آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے، ہم 8-0 پر ہیں” — پاک فضائیہ و ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس

راولپنڈی میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھارت کے 8 طیارے مار گرائے گئے اور اس وقت صورتحال 8-0 ہے۔

کلفٹن میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ مار گرائے گئے بھارتی طیاروں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہیں جبکہ ایک مہنگا کثیرالجہتی خودکار ایئر سسٹم بھی تباہ کیا گیا۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی بحریہ نے متعدد بار اپنا بحری بیڑہ متحرک کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستانی بندرگاہیں اور ساحلی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی ہم آہنگی ہی اس کامیابی کی بنیاد بنی اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران دنیا نے پاکستان کی مجموعی عسکری صلاحیت کا صرف 10 سے 15 فیصد حصہ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ بنانے کی کوشش کی تاہم بھارت خود کشمیر اور منی پور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ان کے مطابق پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات آج تک جواب طلب ہیں جبکہ بھارتی دعوے غیر مؤثر اور بے بنیاد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

One thought on ““آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے، ہم 8-0 پر ہیں” — پاک فضائیہ و ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!