بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کی معلومات کے لیے نیا نظام، بل پر QR کوڈ سے رجسٹریشن لازمی

اسلام آباد میں پاور ڈویژن نے بجلی صارفین تک سبسڈی اور سہولتوں کی شفاف فراہمی کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

“آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے، ہم 8-0 پر ہیں” — پاک فضائیہ و ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اب صارفین کے ماہانہ بجلی کے بل پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ انہیں کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ تاہم اس معلومات تک رسائی کے لیے صارفین کو اپنے بل پر موجود QR کوڈ اسکین کرکے متعلقہ لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے ضروری بنایا گیا ہے تاکہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو ریلیف کی فراہمی کا عمل مؤثر اور جاری رکھا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نظام کا مقصد کسی بھی صورت سبسڈی ختم کرنا نہیں بلکہ اسے زیادہ شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی اولین ترجیح غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ اس نئے نظام کے ذریعے وسائل کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

One thought on “بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کی معلومات کے لیے نیا نظام، بل پر QR کوڈ سے رجسٹریشن لازمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!