کلفٹن میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی نے ایس ایس پی مہزور علی کی ہدایت پر غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف جاری مہم کے دوران کلفٹن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گلشن معمار میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، واردات میں استعمال اسلحہ بھی برآمد

پولیس کے مطابق کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف شیشہ کیفیز پر چھاپے مارے جہاں مضرِ صحت اور غیر قانونی شیشہ سروس فراہم کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران متعدد شیشہ حقے، مختلف فلیورز اور دیگر سامان بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آصف علی، یاسر، ذیشان، علی دینو، رحمت اللہ اور محمد مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی صحت اور شہری ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

2 thoughts on “کلفٹن میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!