راس الخیمہ: پاکستانی گائیڈ کی بہادری، غیر ملکی سیاح خاتون کی جان بچا لی

متحدہ عرب امارات کی ریاست Ras Al Khaimah کے پہاڑی علاقے میں ایک پاکستانی گائیڈ کی غیر معمولی بہادری اور انسانیت نوازی کی مثال نے سب کو متاثر کر دیا، جہاں Faizi Shalmani نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ایک غیر ملکی سیاح خاتون کی زندگی بچا لی۔
امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے قریب؟ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار، حتمی جواب کے منتظر

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائیکرز کا ایک گروپ راس الخیمہ کے دشوار گزار پہاڑی ٹریک پر موجود تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ ایک فلپائنی خاتون شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا تھا اور فوری طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں اس کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

ایمرجنسی صورتحال میں Faizi Shalmani نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور انتہائی مشکل اور پتھریلے راستے سے تقریباً تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد اسے بحفاظت نیچے منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے کی دشواری کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو ممکن نہیں تھا، جس کے باعث زمینی سطح پر یہ امدادی کارروائی ہی واحد راستہ تھی۔

واقعے کے بعد خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس سے اس کی حالت بہتر ہو گئی۔ اس جراتمندانہ اقدام پر پاکستانی گائیڈ کو نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی انسان دوستی اور بہادری کی کہانی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں ہائیکنگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک حالات کسی بھی وقت پیش آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!