کراچی واٹر کارپوریشن کی ریکوری میں نمایاں بہتری، وصولیوں میں 10.5 فیصد اضافہ

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مالیاتی نظام میں بہتری کے واضح آثار سامنے آئے ہیں، جہاں سال 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بلوں کی وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

راس الخیمہ: پاکستانی گائیڈ کی بہادری، غیر ملکی سیاح خاتون کی جان بچا لی

ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 8,148 ملین روپے وصول کیے گئے، جو گزشتہ سال 2025 کے اسی مدت کے 7,373 ملین روپے کے مقابلے میں 775 ملین روپے زیادہ ہیں۔ اس طرح وصولیوں میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی ریکوری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی مالیت 5,161 ملین روپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ ادارے کی مالی کارکردگی میں بہتری اور ریکوری نظام کی مؤثر اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران اوسط ماہانہ وصولی 2.26 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو ایک مثبت مالی رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریکوری میں بہتری متعدد عوامل کا نتیجہ ہے، جن میں افسران و ملازمین کی مشترکہ کوششیں، تھرڈ پارٹی ریکوری نظام کا مؤثر استعمال، ٹیرف میں بتدریج ایڈجسٹمنٹ، اور بقایاجات کی وصولی کے لیے سخت اقدامات شامل ہیں۔

ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مالی نظم و نسق کو مزید بہتر بنانے، واجبات کی وصولی کو مؤثر بنانے اور ادارے کو خود کفالت کی طرف لے جانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کی ریکوری میں نمایاں بہتری، وصولیوں میں 10.5 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!