کراچی میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

شہر قائد آج بھی شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
Monday, 4th May 2026

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد ہے، جس کے باعث موسم انتہائی خشک ہو گیا ہے۔ شمال مغرب کی جانب سے گرم اور خشک ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں سورج کی تپش کے باعث سڑکوں اور بازاروں میں معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر دکھائی دیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور اگر باہر جانا ضروری ہو تو سر کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر نکلیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں ہیٹ اسٹروک سمیت مختلف طبی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

One thought on “کراچی میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!