کراچی میں عیدالاضحیٰ کیلئے 5 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

کمشنر کراچی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کے لیے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو مختلف مقامات پر اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 5 اہم مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

اجازت دیے گئے مقامات میں اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک، گلستانِ جوہر بلاک 5 اور بلاک 6 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی کے ایک خالی پلاٹ پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن نے ابتدائی طور پر شہر کے 11 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی، تاہم ابتدائی مرحلے میں چند مخصوص مقامات کی منظوری دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار منڈیوں میں بہتر انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک جام اور صفائی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

One thought on “کراچی میں عیدالاضحیٰ کیلئے 5 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!