کراچی: گڈاپ سٹی میں سرِعام اسلحے کی نمائش، دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں پولیس نے سرِعام اسلحے کی نمائش کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سفید رنگ کی ٹویوٹا ویگو ڈالا، رجسٹریشن نمبر LB-5858 میں سوار تھے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم گاڑی کے پچھلے حصے میں کلاشنکوف نما اسلحہ اٹھائے کھڑا تھا اور سرِعام اس کی نمائش کر رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت محمد صالح ولد محمد صالح اور نعیم علی ولد چوہدری مقصود کے نام سے کی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد صالح گاڑی چلا رہا تھا۔

دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ گڈاپ سٹی میں مقدمہ الزام نمبر 846/2026 دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!