کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ضلع کورنگی میں کراچی پولیس کی ایسٹ زون، تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔
سندھ رینجرز کی کارروائی، “بلا گینگ” کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رمیز ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے دو موبائل فونز برآمد کیے گئے، جن میں ریڈمی 13 اور ریڈمی 9 ٹی شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 407/2026 اور 409/2026 بجرم دفعہ 397/34 تعزیرات پاکستان تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
کورنگی پولیس کراچی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
