سندھ رینجرز کی کارروائی، “بلا گینگ” کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے علاقے منگھوپیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “بلا گینگ” کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یومِ تشکر پر ریلی، پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں بلال عرف بلا (گینگ کا سرغنہ) اور حمزہ شامل ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول اور 200 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقوں صدر، ناظم آباد، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ملزمان کو اسلحہ اور برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مشکوک عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر کے ذریعے دیں، اور یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

One thought on “سندھ رینجرز کی کارروائی، “بلا گینگ” کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!