اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عوام کو بڑی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
کورنگی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، چھینے گئے موبائل برآمد
سرکاری فیصلے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عوام تک منتقل کیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن پاکستان نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ عالمی مارکیٹ، زرمبادلہ کی صورتحال اور درآمدی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
