گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (15 اپریل 2026) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کے مطابق تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گورنر سندھ اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت دلشاد ولد نور حسن اور محمد شہباز ولد خان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم دلشاد پہلے بھی ایک مقدمہ نمبر 145/23 بجرم دفعہ 379 تھانہ پنجریو میں گرفتار ہو چکا ہے، جس سے اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں جرائم کی روک تھام اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

One thought on “گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!