ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی غیر ملکی کرنسی ڈیلنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

کراچی (15 اپریل 2026) — فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کراچی زون کے کمرشل بینکنگ سرکل (CBC) نے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گلشنِ اقبال بلاک 13-C میں واقع فائیو اسٹار پلازہ کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزمان غیر قانونی طور پر ایرانی ریال اور سعودی ریال کی خرید و فروخت میں سرگرم تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سید منظر عباس نقوی، محمد کاشف، واسع الرحمان اور شمیم رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے غیر قانونی کرنسی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں 35,500 سعودی ریال اور تقریباً 1 ارب 40 کروڑ ایرانی ریال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تمام برآمد شدہ سامان کو قانونی تحویل میں لے کر ملزمان کو ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 25/2026 درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا ہے کہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ غیر قانونی کرنسی ڈیلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ مالیاتی نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

One thought on “ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی غیر ملکی کرنسی ڈیلنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!