ڈی آئی جی ایسٹ کا کرائم میٹنگ میں جرائم کے خاتمے پر زور

کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایسٹ زون کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور انوسٹی گیشن ونگ کے افسران نے شرکت کی۔

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، اہم ڈیڈلائن آج ختم

اجلاس کے دوران ایسٹ زون کے مختلف تھانوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران پیش آنے والے جرائم، ان کی روک تھام اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

میٹنگ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں، گاڑیوں کی چوری اور اسنیچنگ، غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت دی کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دوران نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور کوئیک ریسپانس فورس (QRF) کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2026 04 07 at 6.06.43 PM

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ کا کرائم میٹنگ میں جرائم کے خاتمے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!