ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، اہم ڈیڈلائن آج ختم

امریکی صدر Donald Trump نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ "آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی”، اور یہ کہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے۔

گیس لیکیج دھماکہ کیس، سوئی سدرن کمپنی غفلت کی مرتکب قرار

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگرچہ وہ ایسا نہیں چاہتے، لیکن حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ایک بڑی تبدیلی ناگزیر دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے مکمل رجیم تبدیل کر دی ہے”، اور اب ایک ایسی قیادت سامنے آ سکتی ہے جو زیادہ سمجھدار اور کم انتہا پسند ہو، جس سے خطے میں کوئی "انقلابی اور شاندار” تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے دی گئی تازہ ترین ڈیڈلائن آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ممکنہ کارروائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ متعدد ڈیڈلائنز دے چکے ہیں۔ 21 مارچ کو انہوں نے ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی کہ وہ اہم آبی گزرگاہ کو بحال کرے، بصورت دیگر پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ممکنہ حملوں کو چند دنوں کے لیے مؤخر کیا، تاہم 27 مارچ کو ایک بار پھر نئی ڈیڈلائن دیتے ہوئے ایرانی توانائی تنصیبات کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔

3 اپریل کو دوبارہ 48 گھنٹوں کی وارننگ دی گئی، جبکہ 5 اپریل کو ایک اور بیان میں ٹرمپ نے اپنی دھمکی کو دہراتے ہوئے منگل کو "پاور پلانٹ اور برج کا دن” قرار دیا اور مشرقی وقت کے مطابق شام 8 بجے کو ایک اہم لمحہ قرار دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے بیانات نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری ممکنہ تصادم کے خدشات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

One thought on “ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، اہم ڈیڈلائن آج ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!