خواجہ آصف: بھارت کی دھمکی آمیز زبان متوقع اور ناقابل قبول

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہرا گیا یہ بیانیہ صرف مایوسی اور داخلی کمزوریوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کی دعوے بین الاقوامی سطح پر ثابت نہیں ہوئے، اور دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ ایک متوقع اور جاہلانہ حرکت ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی، آپریشنز مؤثر ثابت

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں کو بیرونی مسائل کے طور پر پیش کرتا ہے اور گمراہ کن الزامات کی آڑ میں کشیدگی پیدا کرتا ہے تاکہ مخصوص سیاسی مفادات حاصل کیے جائیں۔ تاریخی طور پر ناکام مہم جوئی کے نتائج ہمیشہ سنگین رہے ہیں، اور یہ حقیقت بھارتی پالیسی میں واضح نظر آتی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ معرکہ حق آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہے اور آئندہ پاکستان کا ردعمل مزید مضبوط، فیصلہ کن اور متوازن ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے اور اپنی تیاری مکمل کر چکا ہے۔

وزیر دفاع نے راج ناتھ سنگھ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی اسٹریٹیجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے اور علاقائی کشیدگی کے معاملے میں سنجیدگی دکھائے۔

خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کی تیاریاں جامع ہیں اور ملک کا ردعمل تیز، مؤثر اور ہر حال میں فیصلہ کن ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

One thought on “خواجہ آصف: بھارت کی دھمکی آمیز زبان متوقع اور ناقابل قبول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!