پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی، آپریشنز مؤثر ثابت

اسلام آباد: افغانستان میں 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب شروع ہونے والے آپریشن غضب للحق کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عرب نیوز نے "سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز” کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 2026 میں فروری کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی واقع ہوئی۔

کراچی میں بارش کے بعد میئر کا ہنگامی دورہ

رپورٹ کے مطابق، 2026 کے پہلے تین ماہ کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز مؤثر اور مربوط ثابت ہو رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد کمی ہوئی، جبکہ دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دہشتگردوں کی ہلاکتیں آپریشنز کی کامیابی اور ان کی مہلک نوعیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی، تاہم دہشتگردوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر حملے کرنے کی کوششیں بھی کیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اور دیگر سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی کے ساتھ ساتھ شہریوں میں تحفظ کا احساس بھی بڑھا ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق دہشتگردوں کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے انسداد دہشتگردی آپریشنز کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔

One thought on “پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی، آپریشنز مؤثر ثابت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!