راولاکوٹ میں شہید رینجرز افسر برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا

راولاکوٹ میں دورانِ ڈیوٹی مسلح حملے میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا میں فائرنگ کے واقعے میں برکت علی شہید ہوئے تھے۔ نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، شہید کے اہلِ خانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے شہید برکت علی کی فرض شناسی اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کی قربانی کو بھی سراہا اور اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ وہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!