کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان رینجرز سندھ الرٹ، نشیبی علاقوں میں فوری ریسکیو اور حفاظتی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں جاری موسمی صورتحال اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت اور بروقت ریسکیو کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط انتظامات کیے جا چکے ہیں اور تمام متعلقہ یونٹس اپنی فیلڈ ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مسودے اور قانون سازی پر غور

ترجمان نے بتایا کہ نشیبی علاقوں میں نگرانی کے ساتھ فوری ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ بارش اور ممکنہ اربن فلڈنگ کے دوران شہری بروقت مدد حاصل کر سکیں۔ حساس مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ میں تعاون جاری ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی قائم ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں، برقی آلات اور کھلے تاروں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال میں قریبی ہیلپ لائن یا سیکیورٹی اہلکار سے فوری رابطہ کریں۔ ترجمان نے کہا کہ افواہوں سے بچیں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

پاکستان رینجرز سندھ نے واضح کیا کہ عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ادارہ ہر وقت تیار ہے اور ہنگامی حالات میں شہریوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔

One thought on “کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان رینجرز سندھ الرٹ، نشیبی علاقوں میں فوری ریسکیو اور حفاظتی اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!