وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مسودے اور قانون سازی پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مسودے اور متعلقہ قانون سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد، لوکل گورنمنٹ کے تمام محکموں کے سربراہان، سندھ ماسٹر پلاننگ کے ڈائریکٹر شکیل صدیقی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ایمرجنسی سروسز کے نظام کی جامع اصلاحات کا فیصلہ، 30 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری

اجلاس کے دوران سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے قیام کے لیے مجوزہ ڈھانچے اور قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر بلدیات نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ماسٹر پلان کے مسودے پر اپنے شعبہ جاتی مشاہدات اور تجاویز جلد از جلد پیش کریں تاکہ قانونی اور عملی بنیاد پر مضبوط فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔

شرکاء نے بلدیاتی نظام میں ماسٹر پلان کے اطلاق، شہری ترقی کے منصوبوں کی ہم آہنگی، انفراسٹرکچر کی تیاری اور شہری سہولیات کے معیار میں بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مؤثر قیام سے صوبے میں شہری منصوبہ بندی کے معیار کو بلند کیا جا سکے گا اور مستقبل میں بڑے شہروں کی ترقی منصوبہ بندی میں شفافیت اور مربوط حکمت عملی ممکن ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے قانون سازی کے مسودے پر مزید اقدامات، مشاورتی عمل اور آئندہ اجلاس کے شیڈول پر اتفاق کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کی ترقی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

One thought on “وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مسودے اور قانون سازی پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!