کراچی: آئی جی سندھ کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور پولیس اقدامات کا جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول، ٹی اینڈ ٹی، ٹریننگ، سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔
کراچی: چند گھنٹوں میں چوری شدہ کار برآمد، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اقدامات اور تیاریوں کا مجموعی جائزہ پیش کیا، جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے صوبے میں امن و امان سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار کی بنیاد پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں دو کوییک رسپانس فورس (QRF) پلاٹونز تیار کی جائیں گی اور ان کی تیاریوں کے جائزے کے لیے سرپرائز وزٹس بھی پلان کیے جائیں گے۔ متعلقہ تمام فیلڈ افسران کو ہدایت دی گئی کہ اپنی ٹیموں کے ہمراہ کوئیک رسپانس فورس کو ہر وقت یقینی بنائیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کوئیک رسپانس فورس کی تیاریوں کو مؤثر بنانے کے لیے عملی مشقیں باقاعدگی سے کی جائیں اور انہیں حساس مقامات کے قریب تعینات کیا جائے۔ علاوہ ازیں ٹریفک، کرائم سین یونٹ اور دیگر یونٹس بھی اپنی اپنی کوئیک رسپانس فورس تشکیل دیں تاکہ فوری کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
یہ اجلاس سندھ پولیس کی تیار رہنے کی صلاحیت، عوامی تحفظ اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس ہے۔

