سندھ بلدیات وزیر کی زیر صدارت مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی اے، چیئرمین آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان اور پولیس تیاریوں کا اہم اجلاس

وزیر بلدیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مخدوش عمارتیں عوام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس حوالے سے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جن میں ٹرانسپیرینسی اور عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مخدوش عمارتوں کی نگرانی اور ان سے متعلق کارروائیوں میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے عمارتوں کے مالکان اور متعلقین سے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں، ان کے مفادات اور خدشات کا خیال رکھا جائے گا، اور کسی بھی پروسیس میں قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخدوش عمارتوں کو گرانے کے بعد دوبارہ تعمیر تک کے تمام مراحل میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کا اعتماد برقرار رہے اور کسی بھی غلط فہمی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ اجلاس سندھ حکومت کی شہری تحفظ، قانونی شفافیت اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!