کراچی: چند گھنٹوں میں چوری شدہ کار برآمد، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر علی الصبح چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایسٹ زون کے تھانہ گلشنِ اقبال کی پولیس کو اطلاع ملی کہ گلشن کی حدود سے گاڑی نمبر BBF-155 چوری ہو گئی ہے۔

سندھ میں خواتین کی ترقی و حقوق پر صوبائی وزیر اور ویمن کمیشن کی اہم ملاقات

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کی اور چند گھنٹوں کے اندر سچل گوٹھ سے سرقہ شدہ کار برآمد کر لی۔ برآمدہ گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے گاڑی اصل مالک کے حوالے کی، جس پر مالک نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانے یا پولیس کے ہیلپ لائن پر دیں تاکہ جرائم کا فوری سدباب کیا جا سکے۔

یہ کارروائی ایسٹ زون پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی عکاس ہے، جس سے عوام میں اعتماد اور قانون کی حکمرانی کی مضبوطی واضح ہوتی ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 30 at 6.03.37 PM

One thought on “کراچی: چند گھنٹوں میں چوری شدہ کار برآمد، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!