سیہون، جامشورو: سیہون پولیس نے خیرپور کے علاقے کچے سے 15 دن قبل اغواء ہونے والی 14 سالہ نائلہ چانڈیو کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغواءکاروں نے لڑکی کو نوابشاہ اور بعد میں خیرپور کے کچے میں رکھا اور 10 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔
کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا
ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بین الصوبائی گروہ کی دو خواتین اغواءکار بھی گرفتار کر لی گئی ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مزید ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
اغواء شدہ لڑکی نائلہ چانڈیو والدہ زرینا زوجہ غلان محمد جسکانی کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت بازیاب کرائی گئی۔ مقدمہ وقار سولنگی، امیر بخش اور ذوالفقار سولنگی پر درج کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ اغواء کے دوران دو خواتین اور دیگر ملزمان نے نائلہ کو سیہون سے اغواء کیا اور بعد میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران لڑکی کو محفوظ حالت میں ورثہ کے حوالے کر دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
