کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقرر کی جائے تاکہ فارمرز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا ازالہ ہو سکے۔

کراچی: 2026 ترقیاتی سال، بلدیہ عظمیٰ 75 ارب روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت 220 روپے فی لیٹر کے حساب سے کام کرنا غیر معقول ہو گیا ہے اور 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ پیدا کرنے کے اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے اور موجودہ قیمت میں فارمرز کا نقصان بڑھ رہا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں فوری اضافہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت دودھ 220 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں زور دیا گیا ہے کہ قیمت میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں دودھ کی پیداوار اور سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی سے اپیل کی گئی ہے کہ فوری طور پر قیمت میں اضافہ کر کے فارمرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!