Iran نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے Tel Aviv پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
لاس اینجلس میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز گرفتار
ایرانی میڈیا کے مطابق Islamic Revolutionary Guard Corps (پاسدارانِ انقلاب) کا کہنا ہے کہ حملے میں کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے، جنہیں اسرائیل کے اہم اہداف کی جانب فائر کیا گیا۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیک وقت درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے، تاہم فوری طور پر اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست نشر کرنے والے ایک کیمرے کا رخ اچانک نیچے کی جانب موڑ دیا گیا، جس کے بعد آسمان کے بجائے سڑک کا منظر دکھائی دینے لگا۔ اسی دوران شہر میں میزائل حملے کے وقت خطرے کے سائرن بھی فعال نہیں کیے گئے۔
اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
