جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ، 6 افراد بازیاب

Karachi میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی Shehzad Khawaja نے اہم کارروائی کرتے ہوئے Special Investigation Unit (ایس آئی یو) پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مارا، جہاں سے پریزن وین میں مبینہ طور پر چھپائے گئے 6 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایران کا خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملے کا دعویٰ

عدالتی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں ہارون، ادریس، حفیظ، کامران، عامر اور اسلم شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران یہ افراد پریزن وین میں موجود پائے گئے جنہیں مبینہ طور پر بغیر کسی مقدمے کے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ نے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان افراد کے خلاف کسی بھی تھانے میں مقدمہ درج نہیں تھا، اس کے باوجود انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے مطابق مسمات نجمہ نے شہری ذاکر حسین کی بازیابی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کارروائی کا حکم دیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے احکامات پر ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ مارا گیا۔

عدالت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت 7 مارچ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے تاکہ غیر قانونی حراست سے متعلق وضاحت طلب کی جا سکے۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!