امریکی پاپ اسٹار Britney Spears کو امریکی شہر Los Angeles میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کے خلاف بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 44 سالہ گلوکارہ کو بدھ کی رات Ventura County Sheriff’s Department نے حراست میں لیا۔ بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں جمعرات کی صبح پولیس حراست سے رہا کردیا گیا، جس کی تصدیق قانونی دستاویزات اور امریکی میڈیا رپورٹس میں بھی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کی شام California Highway Patrol کو ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جو تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ پولیس نے گاڑی کو روک کر تفتیش کی تو گاڑی میں موجود واحد شخص برٹنی اسپیئرز تھیں، جنہیں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد گلوکارہ کو رہا کردیا گیا تاہم واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری رہنے کا امکان ہے۔
