موچکو میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب موٹر سائیکل چور ہلاک، سات چھینی ہوئی بائیکس برآمد

کراچی کے علاقے موچکو میں کیماڑی پولیس اور موٹر سائیکل چوروں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر مشرف کالونی میں کی گئی۔

اے وی ایل سی کے سب انسپکٹر معطل، رشوت کے الزامات پر انکوائری شروع

پولیس کے مطابق جیسے ہی مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر شدید فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شارق جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان کے خلاف 19 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں ڈکیتی، لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ جیسے جرائم شامل ہیں۔ ملزمان پر تھانہ سعیدآباد، اتحاد ٹاؤن، موچکو، مدینہ کالونی، شریف آباد، کلاکوٹ، گارڈن اور چاکیواڑہ سمیت مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور سات چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ حکام کے مطابق ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر ان کے پارٹس فروخت کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم رحمت نے سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم شارق حب سٹی میں ڈکیتی کے مقدمے میں بھی مفرور تھا۔ گروہ کے دیگر تین کارندے سقلین، جابر اور یوسف کو بھی کچھ عرصہ قبل کیماڑی پولیس مختلف مقابلوں میں گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 02 18 at 5.03.19 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 18 at 5.03.19 PM 2

57 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب موٹر سائیکل چور ہلاک، سات چھینی ہوئی بائیکس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!