ضلع سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

سندھ پولیس کے تحت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اسٹریٹ کرمنلز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانہ جات کی کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات نما اشیاء، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

رمضان المبارک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے اوقات کار میں تبدیلی


تھانہ سمن آباد – غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

تھانہ سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظیم ولد سلیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور اور ایک عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ شاہراہ فیصل کے مقدمہ الزام نمبر 92/26 مورخہ 30-01-2026 بجرم دفعہ 381-A میں سرقہ شدہ تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 47/2026 بجرم دفعہ 23(i)A آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں:

مقدمہ نمبر 32/2020 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ اتحاد ٹاؤن

مقدمہ نمبر 516/2022 بجرم دفعہ 6(9)b، تھانہ بلال کالونی

مقدمہ نمبر 651/2024 بجرم دفعہ 9(1)3b، تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا


تھانہ بلال کالونی – گٹکا/ماوا فروش گرفتار

تھانہ بلال کالونی پولیس نے موبائل پیٹرولنگ کے دوران ملزم سراج عرف مکھن ولد ضیاء الدین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 4 شاپرز میں موجود 100 عدد گٹکا/ماوا پاؤچز اور 4 پیکٹس انڈین “اداب” گٹکا برآمد ہوئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 80/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کرلیا گیا۔


تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا – دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عثمان ولد ناظم اور وائس ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے:

9MM پستول بمعہ راؤنڈ

30 بور پستول بمعہ راؤنڈز

نقد رقم و موبائل فون

سام سنگ موبائل فون (تھانہ شاہ نور جہاں کے مقدمہ نمبر 87/2026 بجرم دفعہ 382/34 PPC میں چھینا گیا)

بغیر رجسٹریشن نمبر موٹر سائیکل (یونیک)

ملزم عثمان کا سابقہ ریکارڈ:

مقدمہ نمبر 228/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 PPC

مقدمہ نمبر 229/2024 بجرم دفعہ 23(1)A آرمز ایکٹ، تھانہ مٹھادر

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 43/2026 اور 44/2026 بجرم دفعہ 23(1)A آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا۔


تھانہ خواجہ اجمیر نگری – گٹکا/ماوا فروش گرفتار

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم علی رضا ولد محمد پرویز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 پیکٹس گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 134/26 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

54 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!