اسلام آباد: ماہِ رمضان المبارک کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان۔قطر مشترکہ کارروائی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگلنگ ناکام
اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران سنگل بینچ صبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک کیسز کی سماعت کریں گے، جبکہ ڈویژن بینچ دوپہر 12:00 بجے سے 1:30 بجے تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جمعے کے روز عدالت صرف 11:30 بجے تک لگے گی، جبکہ ہفتے کا دن فیصلے تحریر کرنے کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
عدالتی حکام کے مطابق یہ تبدیلی رمضان المبارک کے باعث کی گئی ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
