بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی دھات چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ضلع سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مشینری سے نکالے گئے 542 گرام چاندی/تانبہ کے قیمتی آلات برآمد کرلیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان مشینری سے قیمتی کنڈکٹر اور چاندی/تانبہ کے آلات نکال کر فروخت کرتے تھے، جس سے ادارے کو مالی نقصان پہنچ رہا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد اور سدھیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

