سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز (SPHF) کے تحت 24 اضلاع میں مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کی ترجیح متاثرہ خاندانوں کو مستقل اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ 2022 کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے مستقل مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔

خیرپور میں سب سے زیادہ گھر تعمیر

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ خیرپور میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 67 ہزار 379 مکانات مکمل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خواتین کو نئے تعمیر شدہ گھروں کے مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو تحفظ اور خودمختاری فراہم کرنا ہے۔

تعمیراتی منصوبے سے روزگار کے مواقع

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر سے مقامی مزدوروں، مستریوں اور ہنرمند افراد کو روزگار ملا ہے۔ ہاؤسنگ منصوبے سے دیہی معیشت کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مستحق سیلاب متاثرہ خاندان کو گھر سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ مستحق افراد کی نشاندہی اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کے لیے جدید نظام کے تحت نگرانی جاری ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سندھ حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!