رمضان میں اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخ مقرر

Syed Hassan Naqvi نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں سی ٹی ڈی مقابلہ، زخمی چاروں دہشتگرد ہلاک

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں رمضان کے دوران:

آلو اور قیمے کا سموسہ 40 روپے میں فروخت ہوگا۔

ایک کلو پکوڑے 640 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

180 گرام تندوری نان 27 روپے میں فروخت ہوگا۔

گوشت کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ:

بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے طے کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں شہر بھر کی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنایا جائے گا، جہاں سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد سختی سے کرایا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “رمضان میں اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخ مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!