کراچی (رپورٹ) — تھانہ پاپوش نگر کی حدود میں بینک پر تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے خاتون پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: نیو کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ پھر شروع، صنعتکار خوفزدہ
گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت صالح کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے فائرنگ کو غلطی سے ہونے کا مؤقف اختیار کیا، تاہم دورانِ تفتیش اس نے بتایا کہ وہ متاثرہ خاتون کو جانتا ہے اور اس کے مطابق خاتون اسے بلیک میل کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار رویہ اختیار کریں اور ایسے حساس معاملات میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
